گاڑی سے آتش بازی کا سامان برآمد، ملزم گرفتار

گاڑی سے آتش بازی کا  سامان برآمد، ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گاڑی سے آتش بازی کا سامان برآمد ہونے پر ملزم کو حراست میں لے لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاوّن کے علاقے غوثیہ چوک میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ثمرعباس کو حراست میں لے لیا جسکی گاڑی کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے آتش بازی کے سامان سے بھرے ہوئے کارٹن برآمد کرلئے گئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں