اسسٹنٹ کمشنر صدر نے دیدہ زیب ماڈل نصب کرادیا

 اسسٹنٹ کمشنر صدر نے دیدہ زیب ماڈل نصب کرادیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)چیف منسٹر گورننس اقدامات کے تحت شہری ترقی وخوبصورتی اقدامات پر بھرپور عملدرآمد کرایا جارہا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر رنگزیب گورایہ نے تحصیل کے مرکزی چوک میں دیدہ زیب ماڈل نصب کرادیاجو شہر کی خوبصورتی میں گرانقدر اضافہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل بھر میں مختلف منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں جن کے تحت مختلف چوکوں اور اہم شاہرات پر خوشنما ماڈلز بنانے کے علاوہ موجودہ آرائشی منصوبوں میں مزید نکھار لایا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں