بانی پی ٹی آئی ناکامی کابھی اعتراف کریں:میاں عبدالمنان
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدرمیاں عبدالمنان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کوموجودہ حکومت کی طرف سے معیشت مستحکم اورپاکستان کودیوالیہ ہونے سے بچانے کے۔۔۔
اعتراف کے بعداُنہیں اپنی ناکامی اور2017کے بعدمستحکم پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کابھی اعتراف کرناچاہئے ،موازنہ کے لئے فیصلہ عوام نے کرناہے ۔بانی سمیت پی ٹی آئی کاسوفٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوچکاہے ، اُمیدہے 9مئی کے ملزموں کوملنے والی سزاکے بعدانتشاراورجلاؤ گھیراؤ کی سیاست نہیں چلے گی۔سول نافرمانی سمیت جوبھی غیرقانونی اورملک کوغیرمستحکم کرنے کے منصوبے بنائے گئی توقانون حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے تینوں ادوارمیں عوام خوشحال اورپاکستان ٹریک پرتھا۔2018میں ایک نااہل اورکرکٹ کے کھلاڑی کوسیاسی کھلاڑی بنادیاگیاجس نے آئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدے کرکے قوم اورعوام کو بدحال کردیا۔وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارٹی قائد کی پالیسی کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کیا۔