ٹھیکریوالا:سابق ایم پی اے نے 2خاندانوں میں صلح کرا دی

ٹھیکریوالا:سابق ایم پی اے نے 2خاندانوں میں صلح کرا دی

ٹھیکریوالا،پینسرہ (نمائندگان دنیا )ٹھیکریوالا میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے میاں اجمل آصف نے دو متحارب دھڑوں میں صلح کروا دی،راجپوت اور ملک برادری کے لڑائی میں دو افراد قتل اور کئی زخمی ہوچکے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 74 ج۔ب ٹھیکریوالا میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ایم پی اے میاں اجمل آصف کی کوششوں سے ان کے ڈیرے پرگزشتہ روز رانا نوید عرف رانا بیدا اور ملک شان مرحوم کے بیٹوں ملک عمران عرف مانی ملک(مقتول)کے بھائیوں کے درمیان صلح ہوگئی، اس موقع پر ملک شمشاد،میاں یونس،میاں نعمان،میاں اعظم و دیگرسرکردہ شخصیات موجود تھیں۔ یاد رہے دونوں فریقین کی جانب سے دو افراد قتل اور کئی افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ مقدمات کی زد میں آکر متعدد افراد جیلوں میں سزا کاٹ رہے ہیں، دونوں فرایقین کے درمیان صلح کروانے پر اہل علاقہ نے میاں اجمل آصف کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں