چنیوٹ :فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی 2 پوائنٹس کو اصلاحات تک بند کر دیا

چنیوٹ :فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی 2 پوائنٹس کو اصلاحات تک بند کر دیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر قاسم رضا کی سربراہی میں شہر اور مضافاتی علاقوں میں مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے 75 مقامات کا معائنہ کیا۔۔۔

اس دوران 2 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحات تک بند کر دیا گیا جبکہ 4 پوائنٹس کو مجموعی طور پر 95 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے اور 31 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے ۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائیوں کے دوران500 لٹر ناقص پانی،160کلو سے زائد غیر معیاری مربہ، بیکری کی مصنوعات اور دیگر اشیاء کو تلف کیا گیا۔علی الصبح ناکہ بندی کے دوران 35دودھ بردار گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا اور 11ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت اقدامات کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں