پینسرہ:سرنگ کے ذریعے پارکو کی پائپ لائن سے لاکھوں کا تیل چوری

پینسرہ:سرنگ کے ذریعے پارکو کی  پائپ لائن سے لاکھوں کا تیل چوری

پینسرہ(نمائندہ دنیا )نامعلوم افراد نے خفیہ سرنگ کے ذریعے پارکو کی پائپ لائن سے لاکھوں مالیت کا تیل چوری کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے پارکو کی زیر زمین نصب پائپ لائن سے چک نمبر75ج ب سوہل کے قریب دس فٹ سرنگ کھود کر کلمپ لگائے اور لاکھوں مالیت کا تیل چوری کر لیا۔ اطلاع پر تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے موقع پر پہنچ کرتیل چوری کرنے کیلئے استعمال کئے جانیوالے آلات قبضہ میں لیتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔یاد رہے پاک عرب ریفائنری کمپنی (پارکو)کی یہ پائپ لائن پاکستان اور ابو ظہبی حکومت کا مشترکہ منصوبہ ہے جس کے ذریعے ملک میں زیر زمین تیل کی سپلائی کی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں