جڑانوالہ :بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا

جڑانوالہ :بینظیر بھٹو شہید کی برسی  پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )پیپلزپارٹی جڑانوالہ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹوشہیدکو ان کی 17ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سینما چوک میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر تحصیل صدر شفقت رانا ،سٹی صدر ملک محمد خالد ، جنرل سیکرٹری ثناء اﷲثانی ، انفارمیشن سیکرٹری رانا سلیم ٹیپو ، بابر مغل ، حکیم نونا،عمران بھٹی و دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے گفتگو میں کہا کہ دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹوشہید کو بچھڑے 17برس بیت گئے لیکن عوام کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔ محترمہ نے جن خیالات سے عوام کی رہنمائی کی تھی اس جمہوری مشن کو جاری رکھیں گے ۔تقریب کے آخر میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں