سات روزہ سٹی انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد ہاکی اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ سات روزہ سٹی انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا، قمر اکرام ہاکی اکیڈمی نے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ۔
گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول ڈی گراونڈ میں کھیلے جانے والے سات روزہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں قمر اکرام ہاکی اکیڈمی اور اولکھ ہاکی اکیڈمی کی ٹیمیں مد مقابل آئیں،دونوں ٹیموں نے جیت کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا میچ قمر اکرام ہاکی اکیڈمی نے جیت لیا۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی محمد یسین جنرل سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی، مبشر گجر ایسوسی ایٹ سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن،راجہ ممتاز حسین عاطف چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ،پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن اور طاہر جمیل تھے ۔ اس موقع پر رانا فراز،بابر گجر،عامر سبحانی ،الماس صدیقی، محمد شاہد،اشفاق احمد،یامین بھٹی ، فرمان قیصر، محمود احمد ،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نسیم احمد،ٹورنامنٹ چیئرمین قمر اکرام اور میاں شہزاد بھی موجود تھے ۔مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور نقد انعامات بھی دئیے ۔شائقین ہاکی کا ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ امید ہے اس طرح کے ٹورنامنٹ دیکھنے کو ملتے رہیں گے ۔