’’مریم کی دستک‘‘ایپ کے معاونین میں کٹس ،یونیفارم تقسیم

’’مریم کی دستک‘‘ایپ کے معاونین میں کٹس ،یونیفارم تقسیم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)مریم کی دستک ایپ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عوام کو دہلیز پر سروسز پہنچانے کا انقلابی اقدام ہے ۔

 ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے فسیلیٹیٹرز (معاونین)میں کٹس یونیفارم اور کیپس تقسیم کیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دستاویزات کی فراہمی اب بغیر قطار اور انتظار کے دستیاب ہیں،\\\'\\\'مریم کی دستک\\\'\\\'ایپ کے ذریعے یا ہیلپ لائن 1202 پر کال کرکے مطلوبہ سروس کی درخواست دی جاسکتی ہے ، درخواست موصول ہونے پر متعلقہ معاونین شہری کے گھر پر جاکر مطلوبہ دستاویزات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں 105 معاونین1108 ٹاسک مکمل کرچکے ہیں جبکہ637 ٹاسک پر محکمانہ کام جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معاونین محنت،لگن اور دیانتداری کے ساتھ شفافیت کو یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں