سینئر ہیڈ ماسٹر انوارالحق ریٹائر ، الوداعی تقریب کا انعقاد
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 2 ج ب رام دیوالی کے سینئر ہیڈ ماسٹر انوارالحق عباسی اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے ۔
گورنمنٹ ہائی سکول چک 2 ج ب کے سٹاف کی جانب سے انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں گورنمنٹ ہائی سکول کے سٹاف کے علاوہ محکمہ تعلیم فیصل آباد کے افسران افضل کموکہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالغفار،ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول 2 ج ب محمد افضل،سینئر سائنس ٹیچر شہباز یونس اور دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی۔انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے سینئر ہیڈ ماسٹر انوار الحق عباسی کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور انہیں یادگاری تحائف پیش کئے ۔ شرکاء نے سینئر ہیڈ ماسٹر کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے تعلیمی کیریئر میں انتہائی محنت اور لگن سے طالب علموں کو پڑھایا اور آج ہزاروں کامیاب شاگرد ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔