جھنگ :حافظ ثاقب سرور مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر مقرر
شورکوٹ(نمائندہ دنیا )مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر علامہ ساجد میر کی مشاورت سے حافظ ثاقب سرور ساقی کومرکزی جمعیت اہلحدیث جھنگ کا امیر،مولانا طاہر سلفی کوناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ ،شیخ ثناء اﷲ ناظم مالیات۔۔۔
قاری محمد سعید محمدی ناظم تبلیغ اور شیخ شاہد اقبال کوناظم اطلاعات نامزد کر دیا گیا ۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ حافظ ثاقب سرور ساقی نے کہا ہے کہ ہم نے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے اور اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ہم ملک میں قرآن وسنت کی بالادستی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، علامہ ساجد میر اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر سینیٹر حافظ عبدالکریم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔