پیرمحل :ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا ، چاروں ملزم گرفتار

پیرمحل :ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا ، چاروں ملزم گرفتار

پیرمحل (نمائندہ دنیا )4مسلح ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار کو لوٹ لیا ،پولیس نے تعاقب کرکے چاروں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

چوری کی وارداتوں میں بھی شہری مال و زر سے محروم ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پیر محل میں 4 ڈاکوؤں نے چک نمبر744گ ب کے رہائشی موٹرسائیکل سوار عابد حسین کو واہگی روڈ چک نمبر721گ ب کے قریب اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر 52ہزار نقدی،موبائل فون چھین لیا ، بعدازاں پٹرولنگ پولیس چک نمبر728گ ب نے تعاقب کرکے چاروں ڈاکو ؤں کو گرفتار کرلیا مقدمہ درج کرلیا۔دوسری طرف نامعلوم چور چک نمبر766گ ب کے رہائشی محمد آصف کے رہائشی زرعی رقبہ سے ٹیوب ویل کا پنکھا مالیت 42ہزار روپے ،موضع قاضی غالب کے رہائشی محمد پرویز کا رکشہ مالیت دیڑھ لاکھ روپے ،چک نمبر750گ ب کے رہائشی شبیر احمد کے زرعی رقبہ سے ٹیوب ویل کی تار مالیت 30ہزار روپے چوری کرکے لے گئے ،پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں