گوجرہ :وارداتیں ، 2شہری ہزاروں نقدی اور موٹر سا ئیکل سے محرو م

گوجرہ :وارداتیں ، 2شہری ہزاروں  نقدی اور موٹر سا ئیکل سے محرو م

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )چوری و ڈکیتی کی وارداتیں ، 2شہری ہزاروں نقدی اور موٹر سا ئیکل سے محرو م ہو گئے ۔

 معلو م ہوا ہے کہ حمزہ سٹی کا رہائشی شہزاد علی اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کرکے اندرچلا گیا تو اس دوران نامعلو م افراد اس کی موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے ۔ دوسری طرف چک نمبر 431 ج ب کا ارشاد مختلف چکوک میں دکا نو ں پر مال فروخت کر نے کے بعد گھر جا رہا تھا کہ دو مسلح مو ٹر سا ئیکل سوار ڈا کو ؤ ں نے گن پوا ئنٹ پر روک کر اس سے ہزارو ں روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔  وارداتوں کی اطلا ع پولیس کو دے دی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں