مرغوں کی لڑائی پر جوا کروانے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پابندی کے باوجود مرغوں کی لڑائی پر جوا کروانے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ 470 گ ب میں ملزم فیضان اپنے ساتھی کے ہمراہ مرغوں کی لڑائی کروا کر جواء کھیل رہا تھا کہ اس دوران اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔