جڑانوالہ :سرکاری سکولوں کے باہر زیبراکراسنگ کی سہولت فراہم

 جڑانوالہ :سرکاری سکولوں کے باہر زیبراکراسنگ کی سہولت فراہم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد کے تحت ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرجڑانوالہ رانا صفدر شبیر نے۔۔۔

 تحصیل بھر کے دیہی علاقوں میں قائم بوائز وگرلز کے سرکاری سکولوں کے باہرطالب علموں کو روڈ کراس کے لئے زیبراکراسنگ کی سہولت فراہم کردی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ میونسپل حدود کے باہر سکولوں کے سامنے ضلع کونسل کے اشتراک سے زیبرا کراسنگ قائم کی گئی جس سے طالب علموں کو سکول کے اوقات میں سڑک عبور کرنے میں معیاری سہولت ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں