لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دے دیاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروبار ی لین دین میں لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دے دیاگیا۔
تھانہ صدر کے علاقے میں ملزم عثمان نے کاروبار ی لین دین کے دوران مبینہ طورپر تنویر گل سے 30 لاکھ روپے لئے اور رقم کے عوض بوگس چیک دے دیاگیا۔ جو مقرر کردہ وقت پر ڈس آنر ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے ۔