گھر کی دہلیز سے شہری کی موٹرسائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی دہلیز سے شہری کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی۔
تھانہ غلام محمد آبادکے علاقے چوہڑ ماجرہ کے قریب ولید نامی شہری اپنے گھر کے باہر موٹرسائیکل کھڑی کرکے گھر کے اندر چلاگیا۔ اس دوران اسکی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔