چنیوٹ :ڈمپرسے ٹریکٹرٹرالی کا تصادم ،3خواتین سمیت 4 زخمی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈمپراورٹریکٹرٹرالی میں تصادم ،3خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ نزد ہرسہ شیخ میں شدید دھند کے دوران تیزرفتار ڈمپر کا ٹریکٹرٹرالی سے تصادم ہو گیا جسکے نتیجے میں 45سالہ فاطمہ زوجہ سکندر،45سالہ خیراں بی بی زوجہ فلک شیر،32سالہ کنیز بی بی زوجہ اﷲدتہ اور 18سالہ نعمان ولد بشیر احمد زخمی ہوگئے ، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اہلکارموقع پر پہنچ گئے۔ور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔