پیرمحل :میونسپل کمیٹی کاناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

پیرمحل :میونسپل کمیٹی کاناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

پیرمحل(نمائندہ دنیا ) انکروچمنٹ آفیسرپیر محل محمد اکرم مجاہد کا ریگولیشن آفیسر میڈم فاطمہ سلیم کی قیادت میں عملہ میونسپل کمیٹی کے ہمراہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، نقد جرمانے عائد کئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پیرمحل ثاقب عدنان کے حکم پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عرفان مہدی ، فنانس آفیسر ڈاکٹر عمیر رضا ، بلڈنگ انسپکٹر معاویہ سیف کی زیرقیادت ا نکروچمنٹ انسپکٹرمحمد اکرم مجاہد نے ریگولیشن آفیسر میڈم فاطمہ سلیم کی قیادت میں بابا عدنان ساغر اور رضوان نقشبندی سمیت میونسپل کمیٹی کے دیگر عہملہ کے ہمراہ سبزی منڈی روڈ ، مین بازار اور صدربازا ر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور اس دوران بازاروں میں قائم پختہ تھڑے اور کیبن ختم کروادیئے ، اس موقع پر ناجائز تجاوزات قائم کرنیوالوں کو قانون کی خلاف ورزی پر نقد جرمانے بھی عائد کرکے موقع پر وصول کئے گئے اور دوبارہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم دیدیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں