2024ء :ٹو بہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروئیاں، 132یونٹس سیل

2024ء :ٹو بہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروئیاں، 132یونٹس سیل

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سال 2024ئکے دوران 31ہزار 340انسپکشنز کیں اور 10ہزار 876اصلاحاتی نوٹسز جاری کئے جبکہ ملاوٹ مافیا کے خلاف 47ایف آئی آر درج کرائی گئیں ۔۔۔

 132یونٹس کو سیل کر کے پروڈکشن بند کی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی یاسر مشتاق نے پریس بریفنگ کے دوران مزید بتایا ہے کہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر 2ہزار 66یونٹس کو 1 کروڑ 80لاکھ 42ہزار کے بھاری جرمانے عائد کئے گئے ،اسی طرح16ہزار 480لٹر ملاوٹی و غیر معیاری دودھ، 4ہزار 640لٹر ملاوٹی و غیر معیاری مشروبات اور 5ہزار 894کلو مضر صحت و ناقص گوشت تلف کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 2ہزار 289کلو ملاوٹی مصالحہ جات ، ایک ہزار 544کلو ملاوٹی کیچپ ، 2ہزار 704لٹر ناقص آئل، 3ہزار 356کلو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز اور 18ہزار 60فنگس زدہ ٹوٹے ہوئے انڈے بھی تلف کئے گئے جبکہ16 ہزار 448 ناقص و غیر معیاری آئس لولیز و قلفیاں بھی تلف کی گئیں،ساڑھے 7 ایکڑ رقبہ پر گندے پانی سے کاشت شدہ سبزیوں کو بھی تلف کیا گیا،ملاوٹ اور جعلسازی میں استعمال ہونے والی 61مشینیں ضبط کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں