کمالیہ:ڈی پی او کی گورنمنٹ سکول جکھڑ میں کھلی کچہری

کمالیہ:ڈی پی او کی گورنمنٹ سکول جکھڑ میں کھلی کچہری

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے تھانہ بھسی کے علاقہ میں واقع گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جکھڑ 739گ ب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور ۔۔۔

اس دوران انہوں نے عوا م کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کے احکامات بھی جاری کر دیئے ۔کھلی کچہری میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل اور شکایات بیان کیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ میرے یہا ں آنے کا مقصد عوام کے مسائل خود انکی دہلیز پر آ کر سننا اور انکے حل کے لیے موثر اقدام کرنا ہے ، انہوں نے لوگوں کی شکایات کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو فوری احکاما ت جاری کر دیئے ۔ انہوں نے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ شہر کو جرائم سے پاک سٹی بنانا ہمارا عظم ہے جس کے لیے ہمیں عوام کا بھر پور تعاون درکار ہے ،انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں