چنیوٹ: جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں ، مزید 3گرفتار

 چنیوٹ: جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں ، مزید 3گرفتار

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔۔۔

چنیوٹ پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 3ملزمان کو گرفتارکرلیا،اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں2اشتہاریوں کو گرفتارکرلیاگیا،تھانہ لالیاں پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خاتون منشیات فروشملزمہ خاتون بی بی کو گرفتار کرلیا۔خاتون منشیات فروش کے قبضہ سے 1300گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 200سے زائدگاڑیوں کے چالان کئے گئے اور 2لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیاگیا۔جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 103مشکوک افراد،613مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔آپ کے علاقہ میں جرائم کی صورت میں قریبی پولیس سٹیشن یا پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں