میونسپل کارپوریشن میں بے ضابطگیاں،محکمانہ امور متاثر
فیصل آباد)ذوالقرنین طاہر(ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کی کمزور گرفت کے باعث میونسپل کارپوریشن میں بے ضابطگیاں عروج پر پہنچ گئیں۔۔۔
اختیارات کے غلط استعمال کے باعث محکمانہ امور شدید متاثر ہونے لگے ایم اوز پنجاب لوکل گورنمنٹ کنڈکٹ آف بزنس رولز 2017 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چیف آفیسر کے اختیارات استعمال کرنے لگے ناتجربہ کار دفتری سٹاف کو فیلڈ میں تعینات کرنے سے محکمانہ امور شدید متاثر ہونے لگے ۔ احتساب کا عمل نہ ہونے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے باعث شہر کے کاروباری حلقے اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ایڈمنسٹریٹر و کمشنر سمیت چیف آفیسر کی کمزور گرفت کے باعث ایم اوز خود ہی چیف آفیسر کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے من پسند ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ کررہے ہیں قائم مقام ایم او آر کی جانب سے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے کلرکوں کو خود ہی انفورسمنٹ و انکروچمنٹ انسپکٹرز کے اختیارات دے کر ٹرانسفر پوسٹنگ آرڈرز جاری کردئیے گئے کلریکل سٹاف کو فیلڈ ڈیوٹی کا تجربہ ہونے کی وجہ سے فیلڈ میں شہریوں اور کاروباری حضرات کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے قائم مقام ایم او آر کے آرڈرزپر انکروچمنٹ انسپکٹر بننے والے عثمان نامی جونیئر کلرک نے نڑوالہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ذرائع کے مطابق اختیارات کے خمار اور فیلڈ ڈیوٹی سے ناتجربہ کاری کی وجہ سے جونیئر کلرک سے عارضی طور پر انکروچمنٹ انسپکٹر بننے والے عثمان نے مبینہ طور پر چلتی ہوئی بھٹی کا گیس پائپ کھینچ دیا جس سے آگ پھیل گئی اور جانی نقصان ہوتے ہوتے بچا ذرائع کے مطابق فوڈ پوائنٹ کے مالکان نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر نقصان کا سبب بننے والے جوکلرک کو حراست میں لے لیا بعد ازاں میونسپل کارپوریشن سمیت اعلی انتظامی افسران کی مداخلت پر کلرک کو بغیر کسی کارروائی کے چھوڑ دیا گیا اور فوڈ پوائنٹ کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ذرائع کے مطابق قائم مقام ایم او آر کی جانب سے جونیئر کلرک عثمان اعوان کو صرف 15 دن کے لیے انکروچمنٹ انسپکٹر کے اختیارات دئیے گئے تھے جس کی مدت پوری ہوچکی تھی لیکن اس کے باوجودوہ بطور انکروچمنٹ انسپکٹر کام بھی کررہا تھا اور کمزور گرفت والے افسران کو علم تک نہ تھا اور جونئیر کلرک نے چلتی بھٹی کا گیس پائپ کھینچ کر اپنی اور پاس موجود کئی لوگوں کی جانیں خطرے میں ڈال دیں میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن میں افسر بہترین کام کررہے ہیں ۔