پارکنگ کمپنی ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کی بجائے 32 ہزار اجرت کیلئے شفٹ کا ٹائم 12 گھنٹے کردیا گیا

پارکنگ کمپنی ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کی بجائے 32 ہزار اجرت کیلئے شفٹ کا ٹائم 12 گھنٹے کردیا گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام چلنے والی فیصل آباد پارکنگ کمپنی کے ملازمین کی تنخواہوں میں غیر مشروط اضافے اور کم از کم اجرت پر عملدرآمد کی بجائے 32 ہزار روپے اجرت لینے کے لیے 12 گھنٹے کی شفٹ کردی گئی ۔۔۔

جبکہ 37 ہزار روپے پھر بھی نہ کی جاسکی ۔پنجاب حکومت کی جانب سے مزدورکی کم از کم اجرت 37 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا گیا نوٹیفکیشن میں یہ کہا گیا کہ مزدور کی 26 دن اور 8 گھنٹے روزانہ کام کرنے پر ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے ہوگی لیکن نوٹیفکیشن کو جاری ہوئے 4 ماہ سے زائد کا عرصہ ہونے کے باوجود فیصل آباد میں عملدرآمد نہ ہوسکا پرائیویٹ کمپنیوں مارٹس دکانوں اور مارکیٹوں میں تو درکنار انتظامی افسر اپنے ہی زیر انتظام چلنے والی فیصل آباد پارکنگ کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی پنجاب حکومت کے حکم کے مطابق تنخواہیں نہ دلوا سکے بلکہ پنجاب حکومت اور چیف سیکرٹری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان تو کیا گیا لیکن ایک مخفی فارمولا بنایا گیا اب سرکاری اور کاغذی ریکارڈ اور زبانی کلامی بیانات کے مطابق تو فیصل آباد پارکنگ کمپنی کے ملازمین کی تنخواہ 32 ہزار روپے ماہانہ ہے لیکن 32 ہزار روپے ماہانہ لینے کے لیے ملازمین کو 12 گھنٹے اور 30 دن کام کرنا پڑے گا ہفتہ وار چھٹی کاٹ کر ان کو ماہانہ 26520 روپے تنخواہ دی جارہی ہے 12 گھنٹے کام کرنے والے ملازمین کو 1231 روپے دیہاڑی اور 4 چھٹیاں کاٹ کر 32006 روپے ماہانہ تنخواہ دی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں