ڈاکوؤں نے مختلف وارداتوں میں متعدد شہریوں کو لوٹ لیا

 ڈاکوؤں نے مختلف وارداتوں میں متعدد شہریوں کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح ڈاکوؤں نے مختلف وارداتوں میں متعدد شہریوں کو لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاوّن کے علاقے گٹ والا کے قریب کاشف نامی شہری فیملی کے ہمراہ کار پر سوار تھا۔۔

 اور اس نے موبائل فون پر کال سننے کیلئے کار سٹرک کنارے روک رکھی تھی کہ اسی دوران مسلح ڈاکو ؤں نے انہیں گن پوائنٹ پر نقدی، موبائلز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ علاوہ ازیں تھانہ مدینہ ٹاوّن کے ہی علاقے النور گارڈن کے رہائشی اسلم نامی شہری کو اسکے گھرکے دروازے پر مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اوراس سے نقدی ،موبائل اور دیگرسامان چھین لیا ، پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں