کمسن بچوں سے مشقت کروانے والے دکاندار کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کم عمر بچوں سے مشقت کروانے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے سوساں روڈ پر لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختلف دکانوں کو چیک کیا گیا اس دوران عثمان نامی شہری کو کم عمر بچوں سے مشقت کرواتے ہوئے پایا گیا جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔