کمشنر کی زیرصدارت ایجوکیشن بورڈ کی پروموشن کمیٹی کا اجلاس
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمشنر/چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ سلوت سعید کی زیرصدارت ایجوکیشن بورڈ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
کمشنر/چیئرپرسن نے اے سی آرز،تعلیمی قابلیت سمیت درکار شرائط و دستاویزات مکمل ہونے پر8ملازمین کی ترقی کے احکامات جاری کئے ۔محمدیوسف کی بطور ڈپٹی سیکرٹری ایک سال توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ملک محمدسلیم کی سپرنٹنڈنٹ سے اسسٹنٹ کنٹرولر ترقی،محمد شاہد تارڑ،میاں غلام مصطفی،عاطف نوید،ملک رفیق کی اسسٹنٹ سے سپرنٹنڈنٹ جبکہ محمد ارشد،رانا اظہر محمود کی سینئر کلرک سے اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔کمشنر نے ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد دی۔انہوں نے فرائض منصبی مزید احسن انداز میں دیانتداری سے انجام دینے کی تلقین کی۔