پیرمحل :تجاوزات کیخلاف آپریشن محض ریڑھی بانوں تک محدود

پیرمحل :تجاوزات کیخلاف آپریشن محض ریڑھی بانوں تک محدود

پیرمحل(نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی پیرمحل کا رجانہ روڈ سے تجاوزات کیخلاف آپریشن محض ریڑھی بانوں تک ہی محدود،بنکوں کی پارکنگ کی وجہ سے آئے۔۔

 روز حادثات کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی پیرمحل انتظامیہ نے ریڑھی بانوں کو رجانہ روڈ سے کسی حد تک ہٹا دیا لیکن رجانہ روڈ پر واقع ڈیڑھ درجن سے زائد بینکوں کی اپنی ذاتی پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے پیرمحل کارپٹ رجانہ روڈ پر پارکنگ بنا لی جاتی ہے جس سے روڈبلاک ہو جاتی ہے اور شہری سخت مسائل میں مبتلا ہو جاتے ہیں،بنکوں نے اپنے ہیوی جنریٹر بھی فٹ پاتھ اور سڑک پر رکھ کر راستے بلاک کر رکھے ہیں۔ میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ بنکوں کی غیر قانونی پارکنگ اور ہیوی جنریٹر راستے سے ہٹوانے میں ناکام نظر آرہی ہے ۔ شہریوں نے میونسپل کمیٹی پیرمحل انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سے نجی بینکوں کیخلاف فورا کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں