ٹھیکریوالا :گاڑی سے 12 من مردہ مرغیاں برآمد،ملزم گرفتار
فیصل آباد،ٹھیکریوالا،پینسرہ(سٹاف رپورٹر، نمائندگان دنیا )فوڈ سیفٹی ٹیم کی سدھار بائی پاس پر کارروائی،12 من سے زائد مردہ مرغیوں سے لدی گاڑی پکڑ لی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جعل ساز اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ،گذشتہ روزعلی الصبح فوڈ سیفٹی آفیسر غلام عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جھنگ روڈ سدھار بائی پاس پر 500 کلو مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی، انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر مردہ مرغیوں کو شہر کے مختلف فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ہوٹلوں پر سپلائی کیلئے لے جایا جا رہا تھا ،فوڈ سیفٹی ٹیم نے عوام دشمن عناصر کی کارروائی ناکام بنا کرگاڑی قبضہ میں لے لی اورمردہ مرغیوں کو تلف کر دیا جبکہ ڈرائیور کو حوالہ پولیس کرتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا۔