شورکوٹ :میونسپل کمیٹی کا ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن
شورکوٹ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار نے ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عثمانیہ روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کرا دیا ۔۔
اور سامان بھی ضبط کر لیا، اس موقع پر میونسپل کمیٹی کا عملہ ان کے ہمراہ تھا، اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار نے دکانداروں سے کہا کہ وہ از خود ناجائز تجاوزات ختم کر دیں ،خلاف ورزی کرنے والوں کا سامان ضبط کرنے کے ساتھ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے کیوں کہ ناجائز تجاوزات کی وجہ سے عوام کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔