جھنگ:غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت جاری

جھنگ:غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت جاری

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ کے علاقے سرگودھا روڈ، سبزی منڈی روڈ، ٹانگہ اڈاہ، جھنگ بازار، لوہار والا بازار،۔

 کھیتا والا بازار، ٹوبہ روڈ اور دیگر علاقوں میں بیٹھے دودھ فروش غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ اپنی من مانی ریٹ پر فروخت کررہے ہیں دودھ بارے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ دودھ صحت کے لیے بہت فائدہ مند مشروب ہے مگر اس صورت میں اگر وہ خالص ہو اس میں ملاوٹ نہ صرف معیار ناقص کرتی ہے بلکہ یہ صحت کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے دودھ میں پانی کے ساتھ ساتھ ڈیٹرجنٹ یوریا سینیتھک ملک اور مختلف کیمیکلز کو ملایا جاتا ہے ان میں سے بیشتر کیمیکلز دودھ میں شامل ہونے کے بعد طویل المعیاد بنیادوں پر صحت پر نقصان دہ اثرات مرتب کرسکتے ہیں اگر دودھ میں ڈیٹرجنٹ ملا ہوا ہو تو وہ فوڈ پوائزننگ اور معدے کی دیگر پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے عوامی سماجی حلقوں اور شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ انسان صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیں اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو شہر میں تمام دکانوں پر آپریشن کے احکامات جاری کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں