زراعت کی تباہی وبربادی کی ذمہ دار حکومتیں ہیں:مہر ممتاز دولتانہ

پیرمحل (نمائندہ دنیا )معروف زمیندار مہر ممتاز دولتانہ نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت کی تباہی وبربادی کی ذمہ دار سابقہ اور موجودہ حکومتیں ہیں، اس سے زیادہ تشویش کا اور کیا۔۔
مقام ہو سکتا ہے کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود اپنی ضروریات کے لیے کپاس، چینی اور گندم بیرون ملک سے درآمد کر رہا ہے ۔اپنے جاری بیان میں مہر ممتاز دولتانہ نے مزید کہا کہ 77سالوں سے شعبہ زراعت کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور کسان بدحالی و تنزلی کا شکار ہے ، نااہل حکمران اقتدار کے مزے لیتے ہوئے سب اچھا کا راگ الاپتے رہے ہیں۔ انہوں نے کسانوں زمینداروں سے اپیل کی کہ آئندہ ان جماعتوں کو ووٹ دیا جائے جو منشور میں زراعت کے لئے ہنگامی اقدامات کا اعلان کریں۔