ٹو بہ :تنظیم المدارس اہلسنت کے زیر اہتمام امتحانی سنٹر قائم

 ٹو بہ :تنظیم المدارس اہلسنت کے زیر اہتمام امتحانی سنٹر قائم

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں حسب سابق اہلسنت کی عظیم تعلیمی درسگاہ دارالعلوم کریمیہ رضویہ میں مرکزی امتحان سنٹر قائم کیا گیا ہے ۔۔۔

جہاں درس نظامی سمیت دیگر کلاسز کے طلبا امتحانات میں شریک ہیں ،دارالعلوم کریمیہ رضویہ کے مہتمم صاحبزادہ منعم حسنین صدیقی نے امتحانی عمل کا جائزہ لینے کیلئے سنٹر کا دورہ کیا ،اور طلبا کو فراہم کردہ سہولیات اور مجموعی ماحول کا جائزہ لیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد منعم حسنین صدیقی نے کہا کہ مدارس عربیہ دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے مراکز اور شرعی اقدار کے تحفظ کے عظیم قلعے ہیں ، اورطلباء کی دینی ،اخلاقی اور روحانی اصلاح کی تربیت گاہیں ہیں ، انہوں نے بتایا کہ امسال ملک بھر میں 3لاکھ 49ہزار 563طلباء تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بورڈ کے زیر اہتمام مختلف کلاسز کے امتحانات میں شریک ہیں ،جس کیلئے 3ہزار865امتحانی مراکز قائم کر کے وہاں نگرانی کیلئے 20ہزار971امتحانی عملہ تعینات کیا گیا ہے ،انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ دیگر تعلیمی بورڈز کی طرح مدارس دینیہ کی سر پرستی کرتے ہوئے انہیں بھی خاطر خواہ سہولیات فراہم کی جائیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں