چناب نگر :جگہ جگہ بچوں سے جبری مشقت کا سلسلہ جاری

چناب نگر(نامہ نگار)جگہ جگہ بچوں سے جبری مشقت حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان، شہر بھر میں بھکاری بچے ۔۔۔
جنرل بس سٹینڈ پر قائم ورکشاپس،مچھلی کی دکانوں پر کم سن بچے جبری مشقت کرنے پر مجبور، چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے قائم حکومتی ادارے خاموش، مختلف پلازوں میں کم سن بچے سر عام بھیک مانگنے پر مجبور ہیں جنرل بس سٹینڈ میں قائم تمام ٹرانسپورٹ ورکشاپس میں بچے انجن ٹھیک کرتے ، موبل آئل تبدیل کرتے ، بسوں اور ٹرکوں کے ٹائر تبدیل کر نے میں مصروف ہیں جبکہ اسی طرح مچھلی کی دکانوں پر مزدور بچے مچھلیاں صاف کرتے اور مزدوری کرنے میں مصروف ہیں شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی سی چنیوٹ ، چائلڈ پروٹیکشن ادارہ کے حکام سے کم سن بچوں سے جبری مشقت اور اس کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔