پو لیس کی کارروائی ،3 مبینہ ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآ مد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے تین مبینہ ڈاکوؤں کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے ناصر نگر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ ڈاکوؤں عرفان اور اظہر سمیت تین ملز موں کو حراست میں لے لیا۔ جو مبینہ طور پر ڈکیتی کی نیت سے چھپے اپنے شکار کی تلاش میں تھے ۔ جن کے قبضے سے اسلحہ، موبائل، نقدی، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔