پیرمحل :یوٹیلیٹی سٹور ملازمین کا برطرفیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیرمحل (نمائندہ دنیا )پیرمحل میں یوٹیلیٹی سٹور ملازمین کانوکریوں سے برطرفیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،مطالبات کے حق میں نعرے لگائے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پیر محل میں نیشنل ورکرز یونین اور الائنس ورکرز یونین کی ہدایات پرتحصیل بھر کے یوٹیلٹی سٹور ملازمین نے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ذیشان گجر کی زیرقیادت یوٹیلیٹی سٹورز ورکروں کوملازمتوں سے نکالے جانے پرشدید احتجاج کیا ہے ، بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھے ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، مظاہرین نے معاشی قتل بند کرو کے نعرے بھی لگائے ۔اس موقع پر چودھری ذیشان گجر نے خطاب میں کہا کہ ہزاروں خاندانو ں کے معاشی قتل کو روکا جائے ، یوٹیلٹی سٹور ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرنے کی بجائے یوٹیلٹی سٹورزیا دیگر وفاقی محکمہ جات میں تعینات کیاجائے تاکہ متاثرین کے خاندانوں کی کفالت جاری رہے ۔