تمام ملازمین کو یکساں شرح سے تنخواہیں دی جائیں:فہیم ظفر

تمام ملازمین کو یکساں شرح سے تنخواہیں دی جائیں:فہیم ظفر

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)محکمہ صحت کے ضلعی صدر میاں فہیم ظفرنے کہا ہے کہ ۔۔۔

ملک کے تمام محکموں کے سر کاری ملازمین کو ہاؤس رینٹ کی مراعات بلاتخصیص دی جائیں یا تمام سرکاری ملازمین کو60 فیصد کی شرح سے کرایہ مکان رننگ پے پر دیا جائے ، تمام ملازمین کو یکساں شرح سے تنخواہ اور الاؤنسزدئیے جائیں،عدلیہ اور سیکرٹریٹ کے ملازمین اور دیگر ملک گیر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق ختم کیا جائے ، اخبار نویسوں سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ مختلف محکموں کی تمام ٹیکنیکل ،نان ٹیکنیکل پوسٹوں کو فوری اپ گریڈ کیا جائے ،ترقی سے محروم کیڈر کیلئے فوری ٹائم سکیل پروموشن پالیسی کا اعلان کیا جائے ، سابق وزیراعظم نوازشریف کے کلرک فاؤنڈیشن کے اعلان پر عمل درآمد کرایا جائے اورمیڈیکل وکنوینس الاؤنس کی شرح میں اضافہ کیا جائے ۔ میاں فہیم ظفر نے کہا کہ کم از کم میڈیکل الاؤنس اور کنوینس الاؤنس 20 ہزار مقرر کیا جائے ، مختلف محکموں میں عرصہ دراز سے بطور ورک چارج کام کر نے والے ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں