ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم کا ویٹرنری اداروں کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے گزشتہ روز ضلع فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کے مختلف ویٹرنری اداروں کا اچانک معائنہ کیا جن میں سول ویٹرنری ہسپتال74ج ب اور ۔۔۔
سول ویٹرنری ہسپتال275 ج ب ضلع فیصل آباد، سول ویٹرنری ہسپتال 430 ج ب ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، سول ویٹرنری ہسپتال 446 ج ب، سول ویٹرنری ہسپتال کوٹ لکھنانہ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس ضلع جھنگ شامل ہیں۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے حاضری، آؤٹ ڈور ریکارڈ، صفائی ستھرائی، کسان لائیو سٹاک بیٹھک، ہائی سکول فوکس پروگرام، سپلائی چین،ادویات کا سٹاک ریکارڈ، سیرم اور ویکسی نیشن ریکارڈ، دورے کے مجوزہ شیڈول، یومیہ ڈائری، پرچی فیس رجسٹر، شجرکاری ریکارڈ، اے آئی ریکارڈاور موبائل ویٹرنری ڈسپنسری ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن نے فیلڈسٹاف کو ہدایت دی کہ وہ وزیر اعلیٰ لائیوسٹاک کارڈ اقدام کی پیش رفت پر خصوصی توجہ دیں۔