پولیس بھرتی کیلئے امیدواروں کی جگہ دوڑ میں شریک 9ملزم گرفتار

 پولیس بھرتی کیلئے امیدواروں کی  جگہ دوڑ میں شریک 9ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس میں بھرتی کیلئے امیدواروں کی جگہ فزیکل ٹیسٹ میں شامل 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے ایف ڈی اے سٹی میں پولیس کانسٹیبلوں کی بھرتی کیلئے دوڑ کے امتحان میں امیدواروں کی جگہ شامل ہونے والے 9 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں