دیرینہ عداوت پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہری زخمی کردیا

دیرینہ عداوت پر مسلح افراد نے  فائرنگ کرکے شہری زخمی کردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دیرینہ عداوت پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے محلہ دستگیر پورہ کے رہائشی شفیق الرحمن نے پولیس کو بتایا۔۔

 کہ اس کے بیٹے کو ملزم فیاض اور اس کے دیگر ساتھیوں نے پرانی دشمنی کی بناء پر قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔ بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں