ٹو بہ :دیہاتوں میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں ضلع ٹوبہ کے دیہاتوں میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ، اس آپریشن کا مقصد سرکاری زمینوں پر ہونے والی۔۔
غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرنا ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو ضلع بھر میں اس آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے چک نمبر 320 ج ب میں موقع پر پہنچ کر تجاوزات کو ختم کروایا،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اہلیان ٹوبہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سرکاری زمینوں پر قائم تجاوزات کو خود بخود ختم کر دیں، خاص طور پر گھروں کے سامنے سے تجاوزات کو ہٹایا جائے ورنہ ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی،یہ اقدام شہر کی خوبصورتی اور ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ سرکاری زمینوں کا صحیح استعمال یقینی بنایا جا سکے ۔