بانی پی ٹی آئی کے پاس اب صرف ٹرمپ کارڈہے :سردار خلیل طاہر

بانی پی ٹی آئی کے پاس اب صرف  ٹرمپ کارڈہے :سردار خلیل طاہر

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن مینارٹیزونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس اب صرف ٹرمپ کارڈہے ان کو خط لکھاجائے تو وہ بھی ردی کی ٹوکری میں جائے گا۔

ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کے ارکان اپنے بانی کو جیل میں ہی رکھناچاہتے ہیں جبکہ وہ مفاہمت کے لیے راستے تلاش کررہے ہیں مگرمزاحمت کرنے والوں سے مفاہمت ممکن نہیں،عدلیہ موجودہے اس لئے فیصلے قانون کے کٹہرے میں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت جنہوں نے دہشت گردوں کو پاکستان میں آ بادکیاانہیں بھی بربادکرنے کی ضرورت ہے دہشت گردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے جس کو مل کر حل کرنا ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں