فیسکو افسروں کی کھلی کچہریاں،614شکایات کا فوری ازالہ

 فیسکو افسروں کی کھلی کچہریاں،614شکایات کا فوری ازالہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کھلی کچہریوں میں فیسکو کے اعلیٰ افسر بھی عوام الناس کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے شرکت کر رہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل کو باآسانی اور وقت پر مروجہ قونین کے تحت اورمیرٹ پر حل کیا جا سکے ۔

فیسکو انتظامیہ نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلی کچہریوں میں بھرپورشرکت کریں اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنائیں۔ گذشتہ روز فیسکو ریجن کے تمام148 سب ڈویژنوں میں کھلی کچہریوں میں عوام الناس کی طرف سے اووربلنگ، خراب میٹروں کی تبدیلی، بجلی کے کاٹنے ، خراب ٹرانسفارمرز اور نیو کنکشنز کی کل615شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 614شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں