ڈاکٹر نثار نے دو متحارب فریقین میں صلح کروادی

پینسرہ (نمائندہ دنیا )پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے چک نمبر 57ج ب کے چودھری منور بسرا وغیرہ کی شبیر حسن گل وغیرہ کے درمیان صلح کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے غلام حیدر رندھاوا ، عمر حیات بسرا ، عبدالغفار سندھو، عاطف حسین و دیگر کی خصوصی کاوشوں سے چک نمبر 57 ج ب بڑا گھیالہ میں چودھری منور بسرا ،چودھری خاور مہیس اینڈ برادران کی شبیر حسین گل، عرفان گل وغیرہ کے درمیان قتل کی صلح کروادی ،چودھری منور بسرا نے اپنے بیٹے کا قتل شبیر حسین گل کو معاف کردیا۔