پینسرہ :صحافی اختر عباس کے کزن کا انتقال ،قُل کل ہونگے

 پینسرہ :صحافی اختر عباس کے  کزن کا انتقال ،قُل کل ہونگے

پینسرہ (نمائندہ دنیا )مقامی صحافی نمائندہ دنیا نیوزو ایگزیکٹو ممبر فیصل آباد یونین آف جرنلٹس اختر عباس اختر کے کزن الطاف حسین (ماشااللہ کریانہ مرچنٹ والے )گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ، وہ ایک ہفتے سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

 ان کی نماز جنازہ چک نمبر 245عباس ہور میں ادا کر دی گئی جس میں سیاسی ،سماجی و کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل شریف کا ختم کل بروز ہفتہ صبح دس بجے آبادی حسین آباد رنگ روڈ نزد نیو سبز منڈی میں ادا کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں