ٹھیکریوالا :متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں نقدی اور اشیاء سے محروم

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے ۔
تفصیلات کیمطابق تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک 75 ج۔ب سوہل کے قریب واقع شیرانوالی کالونی کے رہائشی محمد شعیب کے گھر کار سوار 3 مسلح ڈاکو اپنی خاتون ساتھی کے ہمراہ داخل ہو گئے اور 5 تولے طلائی زیورات اور دو لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرارہو گئے ۔ ادھر نامعلوم چور چک 73 ج۔ب جھپال کے رہائشی نوید حسین کی دکان کے تالے توڑ کر 25 ہزار روپے مالیتی سگریٹ،بوتلیں اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔ اسی طرح چک 275 ج۔ب پینسرہ نادرا آفس کے باہر سے چک 76 جوداں کے رہائشی عمیر کی موٹر سائیکل،چک 276 ج۔ب ڈنڈیوال کے رہائشی محمد تنویر کی حویلی سے 7 لاکھ پچاس ہزار مالیتی 2 بھینسیں چوری ہو گئیں۔تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے متاثرہ شہریوں کی درخواستوں پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔