جعفر ایکسپریس پر حملہ ملک دشمنوں کی سازش ہے :رانا سلطان محمود

جعفر ایکسپریس پر حملہ ملک دشمنوں  کی سازش ہے :رانا سلطان محمود

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی جڑانوالہ کے مقامی رہنماء و صدر سیاسی کمیٹی رانا سلطان محمود خاں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ملک دشمنوں کی مذموم سازش اورملک و قوم کی سلامتی پر وار ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ نہایت قابل افسوس واقعہ ہے ۔ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملہ غیر انسانی فعل ہے ۔ سیاسی اختلافات بھلا کر ملک کو مشکل سے نکالنا ہے ،تمام جماعتیں مل بیٹھیں اکٹھے ہونے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے ۔ بلوچستان میں دیرپا امن کیلئے موثر قومی لائحہ عمل تشکیل دینا ہوگا، بلوچ عوام کے حقیقی مسائل حل کرنا ناگزیر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں