ادائیگی نہ کرنیوالی شوگر ملزکیخلاف ایکشن ہوگا:ڈی سی چنیوٹ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شوگر ملز اور کاشتکاروں کے نمائندے شریک ہوئے ۔
ڈپٹی کمشنر نے مختلف شوگر ملز کوکسانوں کے بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنانے کا واضح پیغام دیا اور کہا کہ کسانوں کو ادائیگی نہ کرنے والی شوگر ملزکیخلاف ایکشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کسانوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی سخت ترین ہدایات جاری کررکھی ہیں،اس ضمن میں زیروٹالرنس ہے لہٰذا ادائیگیاں یقینی بنائیں۔