3کروڑ 77لاکھ 7ہزار 800روپے کے فنڈز جاری

3کروڑ 77لاکھ 7ہزار 800روپے کے فنڈز جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر(ر)ندیم ناصر کی ہدایت پر ضلعی بہبود فنڈ بورڈ نے ماہانہ امداد کی مد میں 1829درخواستوں پر3 کروڑ 77لاکھ 07 ہزار 800 روپے کے فنڈز جاری کر دئیے اور درخواست گزاروں کی امدادی رقم باقاعدہ ان کے متعلقہ بنک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر دی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر قیصر جاوید نے بتایا کہ ضلعی بہبود فنڈبورڈ کی طرف سے انچارج برانچ بہبود فنڈ محمد نوید کی نگرانی میں ہر لحاظ سے مکمل درخواستوں کو نمٹاکر درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں