گڑھ مہاراجہ :سید سبط الحسن بخاری انتقال کر گئے ، سپرد خاک کر دیا گیا

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا ) سید سبط الحسن بخاری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔۔۔
مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد دربار عالیہ حضرت نورنگ شاہ جہانیاں کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔ مرحوم سید پرویز احمد کے چھوٹے بھائی، یوسف رضا بخاری ایڈووکیٹ کے چچااور چناب کالج احمد پور سیال کے لیکچرر سید ذیشان بخاری کے والد تھے ۔